مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لیبیا کے مختلف شہروں میں لیبیا کے ڈکٹیٹر حکمراں کرنل معمر قذافی کے کیخلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے مظاہروں میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تعداد کئی ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ گذشتہ روز عوام سے معمرقذافی کے خطاب اوراپنے حامیوں کو مسلح کرنے کے اعلان نے خانہ جنگی کے خدشات پیدا کردیئے ہیں ۔ لیبیا کے مختلف شہروں میں حکومت کیخلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے ۔ سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں اور پرتشدد واقعات میں مرنے والوں کی تعداد ایک ہزارسے تجاوزکرگئی ۔ ملکی حالات سے پریشان37 ہزارافراد بیرونِ ملک چلے گئے ہیں ۔ادھر امریکہ نے اپنے ہی آلہ کار حکمراں کرنل قذافی کے زوال کو دیکھتے ہوئے اس کے خلاف پابندیاں عائد کردی ہیں جبکہ مبصرین کا کہنا ہے کہ امریکی پابندیوں سے لیبیائی عوام کو نقصان پہنچےگا۔
لیبیا کے مختلف شہروں میں لیبیا کے ڈکٹیٹر حکمراں کرنل معمر قذافی کے کیخلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے مظاہروں میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تعداد کئی ہزار تک پہنچ گئی ہے۔
News ID 1261923
آپ کا تبصرہ